Help line

1700

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت گورننس امور پر جائزہ اجلاس

سیلابی صورتحال میں ارلی رسپانس سے متعلق اہم فیصلے ڈرونز اور جدید آلات کے ذریعے ریسکیو میں بہتری لانے کا فیصلہ غیر قانونی تجاوزات کیخلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ غیر قانونی تعمیرات روکنے کیلئے دریاؤں کے اطراف ڈی مارکیشن کا عمل شروع کرنے کی ہدایت ریسکیو اہلکاروں کی تربیت کیلئے ماک ڈرلز جاری رکھنے کی ہدایت مقامی کمیونٹی کو ایمرجنسی ریسپانس کی تربیت دینے کا فیصلہ تمام محکمے ہاٹ سپاٹس پر موجودگی یقینی بنائیں گے ریسکیو 1122 میں میرٹ پر بھرتیاں یقینی بنانے کی ہدایت ندی نالوں کی صفائی کا کام جاری رکھنے کی ہدایت تمام کمشنرز کو فلڈ ریسپانس پلان کا باقاعدہ جائزہ لینے کی ہدایت دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا اطلاق یقینی بنایا جائے، چیف سیکرٹری عوام کو دریا کے قریب جانے سے روکنے کیلئے آگاہی مہم تیز کی جائے، چیف سیکرٹری سیاحتی ہوٹلز کو لائف جیکٹس و دیگر آلات رکھنے کا پابند بنایا جائے، چیف سیکرٹری محکمہ سیاحت سیاحوں کو باقاعدگی سے ٹریول ایڈوائزری جاری کرے، چیف سیکرٹری ریور بیڈز پر این او سیز کا ازسر نو جائزہ لیا جائے، چیف سیکرٹری خلاف ضابطہ این او سی جاری کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جائے، چیف سیکرٹری 'ریلیف پلز' ایپ کے ذریعے وارننگ سسٹم ڈیجیٹائز کیا جائے، چیف سیکرٹری سوشل میڈیا پر الرٹس جاری کی جائیں، چیف سیکرٹری عوام کو ایس ایم ایس کے ذریعے ہنگامی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے، چیف سیکرٹری ضلع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کا دفتر فرسٹ ریسپانس کیلئے مختص ہوگا، چیف سیکرٹری اجلاس کو قیمتوں کے کنٹرول پر بھی بریفنگ دی گئی سیاحتی مقامات پر 224 ہوٹلز نے سیوریج نظام درست کیا، باقی پر کارروائی جاری، بریفنگ ماحولیاتی تحفظ کیلئے سیاحتی علاقوں میں خصوصی مہم جاری ہے، بریفنگ ترقیاتی منصوبوں اور پروکیورمنٹ امور پر بھی اجلاس کو بریفنگ دی گئی